• news

وفاقی وزیرطلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں آج مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس ہوگی۔چیف جسٹس نے طلال چودھری کی عدلیہ مخالف تقاریر کا نوٹس لیا تھا۔ کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بنچ کریگا۔ واضح رہے سپریم کورٹ توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیکر کر ایک ماہ کیلئے جیل بھیجنے کا فیصلہ دے چکی ہے۔ جبکہ فاضل بنچ ہی وفاقی وزیر دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر توہین عدالت کیس کی سماعت 7 فروری کو کرے گا۔ سپریم کورٹ میں 9 فروری تک اہم ترین مقدمات کی سماعت ہوگی جن میں میمو سکینڈل سیکنڈل، حسین حقانی کیس،نواز شریف کو پارٹی سربراہ بنانے سے متعلق الیکشن ریفارمز ایکٹ 2017 کیس، شریف فیملی کے خلاف دولت ٹیکس،محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کرپشن کیس میں مفرور ملزم آصف ہاشمی کے خلاف سوموٹومقدمہ،ای او بی آئی پنشن ازخود نوٹس کیس، پی ٹی سی ایل اوربینک ملازمین پنشن کیس، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عدم عملدرآمد پر توہین عدالت کیس، پشین روڈ بلوچستان توسیع منصوبہ میں درختوں کی کٹائی سوموٹو کیس شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن