• news

پاکستان‘ بھارت مذاکرات بحال کئے جائیں: مقبوضہ کشمیر اسمبلی کا مطالبہ

سرینگر(نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی اسمبلی نے پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ اجلاس کے دوران حکمران جماعت نے کیا۔ اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس نے بھی مذاکرات کی بحالی کی حمایت کی۔ سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر اجلاس دس منٹ تک کیلئے ملتوی بھی رہا۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم واجپائی کا امن عمل پھر سے شروع کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن