• news

اردگان کی ملاقات‘ امریکہ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا غلط‘ امن خطرے میں پڑ جائیگا: پوپ

ویٹی کن سٹی(آن لائن+اے ایف پی)ترک صدر طیب اردگان کی مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلہ پر پوپ فرانسس سے بات چیت ہوئی ۔ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو ترک اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ‘ملاقات میں مقبوضہ بیت المقدس کی تاریخی حیثیت پر بات ہوئی ۔ پوپ نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس مسلمانوں اور عیسائیوں کیلئے بھی مقدس جگہ ہے، امریکہ کی طرف سے اسے اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا غلط اقدام ہے۔ جس سے مشرق وسطیٰ میں امن خطرے میں پڑ جائے گا۔ادھر بعض مقامات پر مظاہرے ہوئے‘ آج تنظیموں کے کارکنوں نے شام میں آپریشن کی مخالفت کی جبکہ روم میں پولیس نے مظاہروں پر پابندی لگائے رکھی۔ دونوں رہنمائوں کی 50 منٹ ملاقات جاری رہی، پوپ نے اعزاز (میڈل) ڈیمن آف وار جو پرامن اور انصاف کا سمبل ہے اردگان کو پیش کیا، تحائف کا تبادلہ ہوا۔ کسی بھی ترک رہنما کا 59برس میں پہلا دورہ ہے۔ 3500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن