چین کا 11 اور تاجکستان کا 5 رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تاجکستان کا 5 رکنی سرکاری وفد سیکرٹری جنرل ایس سی او راشد المیو کی قیادت میں پاکستان پہنچا۔ وفد کو سی پیک منصوبے کی سکیورٹی اور سیفٹی پر بریفنگ دی جائے گی۔ چین کا بھی 11 رکنی وفد چائو ہونگ کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا۔