ملتان: سسرالیوں نے داماد کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا
ملتان(صباح نیوز)ملتان کی تحصیل شجاع میں سسرالیوں نے داماد کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز شجاع آباد کے علاقے زکریا ٹائون میں سسرالیوں نے اپنے ہی داماد کے گلے میں پھندہ ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے،شان اجمل کی ایک سال قبل شازیہ نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی۔