• news

پیر محل: پیدل شخص سے چرس برآمد‘ زائد المعیاد زرعی ادویات بیچنے پر 2 افراد کیخلاف مقدمہ

پیر محل (نامہ نگار) پیدل شخص سے چرس برآمد کرلی گئی۔ تفصیل کے مطابق مقامی تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر شوکت علی جاوید نے دوران گشت شہر کے وسطی اللہ والا چوک کے قریب سے پیدل شخص عامر شہزاد ولد محمد عظیم سکنہ غوثیہ آباد سے دوران تلاشی 110گرام چرس برآمد کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔ دریں اثناء زراعت آفیسر محمد شکیل نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے غلہ منڈی میں قائم ماشاء اللہ زرعی ادویات مرکز پر ایکسپائرڈ لائسنس پر ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں ڈیلر عامر سلیم اور ساتھی محمد عاصم کے خلاف مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن