بنگلہ دیش کا سری لنکا کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس اسلام کو ڈراپ کرکے صابر رحمان کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق محمد اللہ قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، لٹن داس، مشفق الرحیم، امرالقیس، مومن الحق، مصدق حسین، تیج الاسلام، مصطفیض الرحمان، قمر الاسلام، مہدی حسن، نعیم حسن، تنویر حیدر، عبدالرزاق اور صابر رحمان شامل ہیں۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 فروری سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔