• news

زرداری کو پہلی حکومت نوازشریف نے دی تھی: خواجہ آصف

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو پہلی حکومت نوازشریف نے ہی دی تھی آصف زرداری کو پہلی حکومت دینے کا میں عینی شاہد ہوں میڈیا سے گفتگو میں سب جانتے ہیں کہ بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کیلئے ہارس ٹریڈنگ کی گئی اور یہ اقدامات کس نے اٹھائے وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اب سینٹ الیکشن کے حوالے سے بھی یہ کام ہورہا ہے، چند لوگ اپنی دولت کو بچانے کیلئے ہارس ٹریڈنگ کررہے ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کرنے والے کو سب جانتے ہیں، علاوہ ازیں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے گزشتہ ایک سال سے جو بیانات سن رہے ہیں اس پر تشویش ہے، پاکستان امریکہ تعلقات کو افغانستان کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔وزیر خارجہ نے غیر ملکی میڈیا سے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں امید ظاہر کی کہ پاکستان امریکہ تعلقات معمول پر آ جائیں گے۔افغانستان میں امن کی بحالی ہماری مشترکہ کوشش ہے۔افغان مسئلہ گزشتہ 3 دہائیوں سے افغانستان میں امریکی موجودگی سے جڑا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن