• news

دبئی میں 10 ارب ڈالر کی جائیدادیں بنانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے: عمران

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 7 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے دبئی میں 10 ارب ڈالر سے زائد کی جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔یہ جائیدادیں ملکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خریدی گئی ہیں۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے خلاف سخت قانون نافذ ہو چکا اور نیب کو دبئی کے ان چوروں کا بھی بندوبست کرنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن