• news

کامونکے: چہرے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

کامونکے(نامہ نگار)چہرے پر ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔ گوجرانوالہ، سیالکوٹ بائی پاس کا محمد شمعون موٹر سائیکل پر سادھوکے سے گوجرانوالہ جارہا تھا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے نزدیک اْسکے چہرے پر کیمیکل ڈورآگری جس سے اسکا چہرہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں چہرے پر ٹانکے لگائے گئے۔ اس موقع پر پولیس پہنچ گئی اور کسی کو تصاویر نہ بنانے دیں اور مریض کو فوری طور پر پولیس کی گاڑی میں بٹھا کر گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن