قائد اعظم
ہمارا نعرہ ’’اتحاد‘ ایمان اور نظم‘‘ ہونا چاہئے۔ میں مسلمانوں سے درخواست کروں گا کہ وہ ایک منظم‘ باعظمت‘ باوقار اور تربیت یافتہ قوم کی طرح اپنی تمام قوتوں کو ایک مرکز پر مجتمع کریں تاکہ مسلمانوں کی اس زندہ و جاوید قوم کو اپنے درخشندہ ماضی اور تاریخی روایات کے مطابق عظمت و سربلندی حاصل ہو سکے۔
(پیغام عید۔ 29اگست 1946ئ)