نواز، شہباز، کلثوم نواز، حمزہ شہباز کی کروڑوں روپے ٹیکس کیخلاف اپیل سپریم کورٹ پرسوں سماعت کریگی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کروڑوں وپے کے ٹیکس کیخلاف نواز شریف، شہباز شریف، کلثوم نواز اور حمزہ شہباز شریف کی جانب سے دائر اپیل کی سماعت سپریم کورٹ میں 9 فروری کو ہو گی۔ نواز شریف و دیگر کے وکیل طارق عزیز ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ اپیل کافی عرصے سے زیر التوا تھی اب اس کی سماعت مقرر کر دی۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس گلزار احمد اپیل کی سماعت کریں گے۔