• news

کراچی: شرمیلا فاروقی نے 21 سالہ نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت دائر کردی

کراچی(آن لائن)پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 21 سال نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت میں جمع کرا دی،جس پر نیب نے درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگ لی، عدالت نے نیب کو 20 فروری تک کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 21 سال نااہلی کیخلاف ترمیم شدہ درخواست عدالت میں جمع کرا دی،جس میں 21 سال کی نااہلی کوچیلنج کیاگیاہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ کسی بھی قانون میں 21سال کیلئے نااہل قراردینے کی مثال موجودنہیں۔ شرمیلافاروقی کی نااہلی زیادہ سے زیادہ 10سال بنتی ہے۔ان کا مؤقف تھا کہ پلی بارگین کرنے والے ملزم کونااہل قراردیناخلاف آئین ہے۔ عدالت نے نیب کو 20فروری تک جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن