وزیراعلی بلوچستان نے اخبارات پر لاگو 15 فیصد ٹیکس ختم کرنیکا اعلان کر دیا
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اخبارات پر لاگو 15 فیصد بلوچستان سروسز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ملک کے باقی صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی سروسز ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کیا اور اخبارات پر 15 فیصد جو ٹیکس لاگو کیا تھا ان کو بھی ختم کیا جائیگا اور آئندہ کابینہ اجلاس میں اس بارے فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد چاروں صوبوں میں یہ ٹیکس لاگو کیا تھا لیکن پنجاب، سندھ، خیبر پی کے میں یہ ٹیکس پہلے ہی ختم کئے چکے ہیں۔