• news

موچی دروازہ جلسہ پر کئی جگہ سے چیخیں نکل رہی ہیں:قمر کائرہ

لاہور(خبر نگار+کامرس رپورٹر) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرز مان کائرہ نے کہا ہے کہ لاہور میں پیپلزپارٹی نے بہت بڑا اجتماع کیا،کل جو جواب دیا کئی جگہ سے چیخیں نکل رہی ہیں۔وہ جلسہ میں زخمی ہونیوالے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی میو ہسپتال میں عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج جیالے شیخ لیاقت کی عیادت کے لئے آئے ہیں۔ہسپتال انتظامیہ اور خواجہ سلمان رفیق کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔درندہ کہنا ہمارے مخالفین کو بڑا ناگوار ہے ۔شہباز شریف جو زبان استعمال کرتے رہے ہیں وہ سب کو یاد ہے۔جن کا انتخابی نشان درندہ ہے انہیں درندہ کہہ دیا تو کون سا گنا ہ کر دیا۔ہم گندگیاں اچھالنے کے عادی نہیں ہیں۔ کیپٹن صفدر کے سسر نے ملک کا سیاسی کلچر ختم کر دیا ہے۔آج لاہور میں جلسہ کرنے کی جگہیں کم ہو چکی ہیں۔آمریتوں کے پیداوار وں کے لئے موچی دروازہ چھیڑ ہے۔شہباز شریف اپنے بھائی کی دولت ہی واپس لے آئیں۔ہم ملکی اور بین الاقوامی عدالتوں سے بری ہوچکے ہیں۔پیپلزپارٹی لائنوں پر یقین نہیں رکھتی اور نہ ہی ہم کہیں سے لائن لیتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ کے ہمراہ پی پی پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عثمان بھی تھے جبکہ پیپلز ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر خیام نے انہیں زخمی کارکن کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن