کابینہ اجلاس‘ وزرا سے خوشگوار موڈ میں گفتگو‘ شہباز شریف مردان میں زیادتی کا شکار اسماء کے ذکر پر افسردہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کابینہ اجلاس کے دوران مردان میں زیادتی کا شکار ہونے والی کمسن بچی کا ذکر کرتے ہوئے افسردہ ہو گئے۔ وزیر اعلی نے گلوگیر لہجے میں کہا کہ مردان کی اسماء بھی ہماری بیٹی ہے اور قصور کی زینب بھی ہماری بیٹی تھی۔ وزیر اعلی نے اسماء کے قاتل کا سراغ ملنے پر فرانزک لیب کے ماہرین اور متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ کابینہ میٹنگ کے دوران ہلکے پھلکے انداز میں وزراء سے گفتگو بھی کرتے رہے۔