عمران خیبر پی کے کا چور‘ نوازشریف کو کام کرنا آتا ہے: عائشہ گلالئی
تونسہ شریف (نامہ نگار‘ نمائندہ نوائے وقت) عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ رائو انوار زرداری کے رازدار تھے۔ رائو انوار کو زرداری نے چھپایا ہوا ہے۔ عمران خان، خان نہیں بلکہ خیبر پی کے کا چور ہے۔ عمران نجومیوں سے حکومت مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کام کرنا آتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے پوچھیں اسلام میں نجومیوں‘ جادوگروں کے بارے میں کیا حکم ہے۔ ہمارا عقیدہ ہے کہ کسی کو غائب کا علم نہیں۔200 بچوں کا کیس فوجی عدالتوں میں چلایا جائے، فوجی عدالتوں میں رشوت اور سفارش نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پی کے کی پولیس پولیس نہیں رہی۔ مردان کی پولیس کے 2 ڈی ایس پی‘ 3 ایس ایچ او اغوا قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین یونین کونسل ڈونہ و صدر عوامی محاذ تحصیل تونسہ کے سینئر صحافی ملک منصور احمد کی طرف سے خصوصی دعوت اور انکی طرف سے منعقدہ کلمہ چوک تونسہ پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عائشہ گلالئی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آنے والا دور 80% لوگوں کا ہے اور وہ 80% لوگ آپ غریب عوام ہیں۔