• news

پنجاب حکومت خواتین سے امتیازی سلوک کررہی ہے‘ نہیں ہونے دینگے: جسٹس ثاقب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سی ٹی ڈی پنجاب میں خواتین کے کوٹے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سی ٹی ڈی کی اپیل خارج کردی ۔ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت پر 25 ہزار روپے جبکہ اے آئی جی سی ٹی ڈی کو عدالتی حکم کے بعد مداخلت پر 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ساری قوم بڑی دلیر ہے، ہماری بچیاں بھی بڑی دلیر ہیں، پنجاب حکومت بچیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے، کمیشن کے امتحانات میں بچیوں کا میرٹ پر حصہ لینے کا حق ہے، ہمارے ملک کی بچیاں اب جہاز اڑا رہی ہیں، ہر شعبے میں ہماری بچیاں بڑی باصلاحیت ہیں، خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونے دیں گے، ان سے میرٹ کے مطابق سلوک کیا جائے، عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سی ٹی ڈی کی اپیل خارج کردی ۔ وکیل سی ٹی ڈی نے کہا کہ خواتین اور مردوں کا معیار مختلف ہے۔ چیف جسٹس نے وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔ بعدزاں فاضل عدالت نے مجموعی طور پر 75ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن