اوکاڑہ: حادثہ میں ایڈیشنل سیشن جج منچن آباد بیٹے اور بھانجے سمیت شدید زخمی
اوکاڑہ ( نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی کووین کی ٹکر سے باپ، بیٹا اور بھانجا شدید زخمی ابتدائی امداد اور خطرناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج منچن آباد محمد شہباز اپنے بیٹے معیز شہباز اور ان کا بھانجا لاہور سے منچن آباد جارہے تھے کہ دیپالپور حجرہ روڈ پر ان کے کار کو تیزرفتار وین نے ٹکر مار دی جس سے کار میں سوا ر تینوں افراد شدیدزخمی ہوگئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور پہنچادیا گیا تشویشناک حالت کے پیش نطر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ چھٹیاں گذارنے کے بعد اپنے گھر واقع لاہور سے منچن آباد جارہے تھے ایڈیشنل سیشن جج ان دنوں منچن آباد فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔