کابل بیس پر حملہ روکنے میں ناکامی :2 جرنیلوں سمیت 7افسر برطرف
کابل (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + اے ایف پی) افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ نے الزام لگایا ہے کہ روس اور ایران طالبان کی مدد کر رہے ہیں۔ عرب نیوز کے مطابق ایران نے الزام کی تردید کرتے کہا ہے کہ ہم کسی طرح بھی افغان صورتحال میں ملوث نہیں۔ افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کے بیان پر روسی مؤقف سامنے آیا۔ ادھر این ڈی ایس نے 2 ٹن دھماکہ خیز مواد سے بھرا ٹرک پکڑنے کا دعویٰ کیا۔ ترجمان نے کہا یہ بم بنانے کیلئے استعمال ہوتا تھا۔
کابل (اے پی پی) امریکہ نے افغانستان کے شمالی حصے میں طالبان کے خلاف فضائی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا امریکی فورسز نے افغانستان کے شمال مشرقی حصے میں طالبان کے ایک تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان کے مطابق چین اور تاجکستان کی سرحد کے قریب واقع اس مرکز کو طالبان حملوں کی تربیت اور منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرتے تھے۔ امریکی بمبار طیاروں نے افغان فوج کی چْرائی گئی ان گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ہے جنہیں بم دھماکوں میں استعمال کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
افغانستان