سیف سٹی منصوبے کوئٹہ کا ٹھیکہ کم لاگت والی کمپنی کو دیا گیا: وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کا ٹھیکہ کم سے کم لاگت والی کمپنی کو دیا گیا ہے۔ سیف سٹی کا ٹھیکہ 80 کروڑ روپے کا دیا گیا ہے۔ سیف سٹی منصوبہ 8 ماہ سے التواء میں تھا۔