بی جے پی نہیں چھوڑوں گا، پارٹی چاہے تو نکال دے: یشونت سنہا
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی میں نریندر مودی اور امیت شاہ گروپ کے کنٹرول سنبھالنے پر کھڈے لائن لگا دئیے گئے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا جو مودی سرکار کو آئے روز کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، نے واضح کر دیا کہ وہ بی جے پی کو نہیں چھوڑیں گے، اگر پارٹی انہیں نکالنا چاہتی ہے تو نکال دے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل، بجٹ کے حوالے سے تحفظات بتانے کیلئے انہوں نے وزیراعظم مودی کو کئی خطوط لکھے مگر انہوں نے جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار جن پالیسیوں خاص کر معاشی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے وہ اس کے انتخابی منشور میں شامل نہیں تھیں۔