• news

گورداسپور سیکٹر کے قریب پاکستان سے لایا گیا مدفون اسلحہ پکڑ لیا: بی ایس ایف کا جھوٹ

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سرحدوں پر تعینات بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے مشرقی پنجاب میں سرحد کے قری اسلحہ کی بھاری مقدار پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آئی جی بی ایس ایف راجیش شرما نے چندی گڑھ میں بتایا کہ گورداسپور سیکٹر میں کسووال بارڈر کے قریب زمین میں دبایا گیا بڑا سفید تھیلا ملا جس سے کلاشنکوف رائفلیں، 6دستی بم، 250گولیاں، دو پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسلحہ پاکستان کی طرف سے لایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن