صہیونی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی کی سالگرہ پر اسرائیلی نوجوان کی مبارکباد
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی اخبار کے مطابق یہودی نوجوانوں نے فلسطینی لڑکی کو سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ 17 سالہ احد کو اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے پر جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔ متعدد یہودی نوجوانوں نے احد کے والد کو 700 کارڈ پیش کئے اور فلسطینی لڑکی احد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے امریکہ میں بھی 100 سے زائد یہودی نوجوانوں نے احد کے حق میں مظاہرہ کیا۔