زیادتی کا شکار افراد کی شناخت عام کئے جانے کیخلاف درخواست‘ اسلام آباد ہائیکورٹ سے وزارت داخلہ‘ اطلاعات، پیمرا کو نوٹس
اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے زیادتی کا شکار افراد کی شناخت عام کئے جانے کے خلاف درخواست پر وزارتِ داخلہ، وزارت اطلاعات اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے زیادتی کے شکار افراد کی شناخت عام کئے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قصور واقعہ کے بعد ریپ سے متاثرہ افراد کی شناخت عام کی جارہی ہے اور ٹی وی چینلز اور اخبارات میں زیادتی کی شکار متاثرین کی شناخت ظاہر کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور قابل سزا جرم ہے۔