• news

افغانستان میں مقیم عارضی بے گھر پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہو گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)افغانستان میں مقیم ان عارضی بے گھروں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جن کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں چار ہزار سے زائد خاندان افغانستان سے واپس آئیں گے۔ افغانستان میں مقیم یہ خاندان پہلے بنوں کے قریب لائے جائیں گے اور پھر وہاں سے ان کے آبائی علاقوں میں واپس بھجوایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن