• news

سرگودھا: عدالت میں عدم حاضری، ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوںایم این اے حامد کے وارنٹ جاری، میاں طارق محمود کی نااہلی کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست

سرگودھا، اسلام آباد (این این آئی+ خصوصی نمائندہ) سول جج سرگودھا طارق فاروق شاہ نے عدالت میں عدم حاضری پر رکن صوبائی اسمبلی عبدالرزاق ڈھلوں اور رکن قومی اسمبلی حامد حمید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ذرائع کے مطابق ایم این اے حامد حمید اورایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں پر ریلوے کی املاک کی توڑ پھوڑ کے الزام کے تحت تھانہ ریلوے میں مقدمات درج ہیں۔دریں اثنا سابق نگران وزیر اعلی پنجاب میاں افضل حیات کے بھائی اختر حیات نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے میاں طارق محمود کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی جس میں درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا کہ میاں طارق محمود نے بیرون ملک اثاثے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیے ،میاں طارق محمود کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔ وہ سپین میں ریسٹورنٹ کے مالک ہیں، وہاں انہوں نے ملازمت بھی کی او ررہائش کے حوالے سے اپنی حثیت بھی چھپائے رکھی۔ واضح رہے میاں طارق محمود پی پی 113 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن