سرگودھا: ہینڈ گرنیڈ اور مہلک اسلحہ کیساتھ گرفتار ہونیوالے کو 14سال قید‘ جائیداد ضبط کرنے کا حکم
سرگودھا (نامہ نگار) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ جوہر آباد کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سنادیا، ہینڈ گرینیڈ‘ مہلک اسلحہ سمیت گرفتار سیف اللہ کو 14سال قید بامشقت اور جائیداد ضبط رنے کے احکامات جاری کئے، صدف کالونی جوہر آباد میں مشکوک شخص کی دہشتگردی کی مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاعات پر پولیس نے 8مئی 2017ء کو چھاپہ مار کر سیف اللہ نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ اور جدید آتشیں اسلحہ برآمد کیا تھا، ملزم سیف اللہ کو پولیس کی کڑی نگرانی کے ساتھ بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا اسی طرح سزا کے بعد واپس اسے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں منتقل کردیا گیا۔