شام کلورین گیس حملے :سلامتی کونسل میں امریکی اور روسی سفیروں کی جھڑپ
نیویارک، دمشق (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی+آئی این پی) اقوام متحدہ نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات شروع کر دیں اقوام متحدہ کمشن کے مطابق ادلب اور مشترقی گوئٹہ میں کلورین بموں کے استعمال کی اطلاعات ملی ہیں ادھر کلورین گیس حملوں پر بحث کے دوران سلامتی کونسل میں امریکی اور روسی سفیروں میں جھڑپ ہوئی ہے۔ شام میں سرکاری اور روسی فوج نے مشرقی غوطہ اور ادلب شہروں میں بمباری کی کارروائی میں ہلاک افراد کی تعداد 47 ہو گئی مشرقی گوئٹہ میں ہونیوالی بمباری سے 14بچوں سمیت 60 افراد ہلاک ہوئے ادلبی میں بمبای سے 6 افرادہلاک ہوئے حملوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ادھر کرک صدر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے وہ شامی قصبے منبج سے فوج نکال لے۔ روس نے شام میں صدر بشارالاسد کی حکومت پر عائد کیمیائی گیسوں کے استعمال کے نئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی سفیر واسیلی نیبنسیا نے کہا کہ شام کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے قائم بین الاقوامی معاہدے کا ایک ذمہ دار رکن ہے۔ جبکہ امریکی سفیر نکی ہیلس نے کہا حملوں میں بشارالاسد حکومت ملوث ہے۔ تنازع کے بعد اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا ادھر باغیوں کی طرف سے روسی طیارہ گرنے سے مرنے والے پائلٹ فلپو کی نعش روس بھیج دی گئی۔