لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزوں کی ضمانتیں منظور
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لڑائی جھگڑے میں ملوث ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں ۔ لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں نامزد ملزم شکیل اور اصغر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تو ملزمان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ دونوں طرف سے درج ہے لہذا ملزم کی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے دونوں مقدموں میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں ۔