• news

انٹر پولو کپ : پہلے روز 3 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ونٹر پولو کپ کے پہلے روز تین میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس/رضویز نے آرمی ریڈ کو، دوسرے میچ میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس کو جبکہ تیسرے میچ میں نیوایج/گارڈ گروپ نے آرمی وائٹ کو ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس / رضویز نے آرمی ریڈ کو 5-1 سے ہرا دیا۔ باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5-2 سے ہرا دیا۔ آج واحد میچ ماسٹر پینٹس بلیک اور آرمی ریڈ سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن