• news

انوپم کھیرکے ٹوئٹر سے’’آئی لو پاکستان‘‘ کا پیغام جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اکار ا انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرکے اس سے پاکستان سے پیار کا پیغام جاری کردیا گیا۔اگرچہ اب انوپم کھیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہوچکا ہے، تاہم کافی دیر تک ان کا اکاؤنٹ ہیک رہا۔ ہیکرز نے خود کو ترکش سائبر ہیکر قرار دیا۔ہیکرز نے اداکار کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہیک کرکے اس پر پیغام جاری کیا کہ اس اکاؤنٹ کو ترکش سائبر آرمی ایلدیز ٹم نے ہیک کیا ہے۔ اداکار کا اہم ڈیٹا بھی ہیک کرلیا۔ ٹوئٹر ہینڈل سے ’ آئی لو پاکستان‘ کا پیغام جاری کرکے پاکستان اور ترکی کے جھنڈے بھی شائع کردیے۔

ای پیپر-دی نیشن