• news

امریکی اداکار جان ماہونی انتقال کرگئے

شکاگو(صباح نیوز) امریکی اداکار جان ماہونی 77برس کی عمر میں شکاگو میں انتقال کرگئے ۔برطانیہ میں پیدا ہونیوالے اداکار نے تھیٹر، فلموں اور ٹی وی کیلیے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھیں ٹونی ایوارڈ سے بھی نوازاگیا۔ان کے مشہور ترین کردار سٹکام (سیچوئیشنل کامیڈی )فریزیئر کا ہے جوکہ امریکہ میں 11سال تک مسلسل چلا۔ اس سٹکام میں ان کی اداکاری پر انہیں سیگ ایوارڈ ملا جبکہ وہ اسی کردار پر دوبار گولڈن گلوب اور دوایمیز ایوارڈ کیلئے نامزد بھی ہوئے۔وہ برطانیہ میں پیداہوئے تھے اور بعد میں وہ امریکہ منتقل ہوگئے جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فوج سے کیا جہاں انہوں نے تین سال گزارے۔

ای پیپر-دی نیشن