• news

ونٹر اولمپکس: پیانگ چنگ میں نورو وائرس پھوٹ پڑا‘ درجنوں سکیورٹی گارڈز بیمار

پیانگ چنگ(سپورٹس ڈیسک)ونٹر اولمپکس گیمز کے دوران درجنوں سٹاف نورو وائرس کا شکار ہو گیا ۔ کورین فوج نے اولمپک گیمزکی سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ۔ وائرس سے متاثرہ درجنوں سکیورٹی گارڈز کا ہسپتالوں میں داخل کر ادیا گیا ۔ اولمپک گیمز انتظامیہ نے ہنگامی طور پر سکیورٹی کیلئے فوج کوطلب کر لیا جس نے ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔وائرس سے متاثرہ سکیورٹی گارڈز گزشتہ روز الٹیاں کرنے لگے اور پیچس کا شکار ہو گئے ہیں ۔ کم از کم 1200سکیورٹی گارڈز کو اولمپک گیمز کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق 41سکیورٹی گارڈز نورو وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔وائرس پھیلنے پر اولمپک کمیٹی انتظامیہ کے سربراہ نے معافی مانگ لی ہے ۔ اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پرسوں ہونی ہے ۔ گیمز کے ترجمان کرسٹوفر دبئی نے کہا کہ وائرس سے بچنے اور روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ جیسے ہی کیس کی رپورٹ ہوئی علاقہ میں اقدامات شروع کر دیئے گئے ۔ سکیورٹی گارڈز کی جگہ 900فوجی اہلکاروں نے سنھال لی ہے ۔گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر لی ہی بیوم نے کہا کہ تمام وینیوز ٹریننگ کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں ۔ کھلاڑی اپنی رہائشگاہوں میں مقیم ہیں ۔ وائر س پھیلنے پر معافی مانگتا ہوں ۔ ہمار ے بیماریوں کی روک تھام والے مراکز اور حکومتی ایجنسیز نے اقدامات کئے ہیں ۔ یاد رہے کہ لندن میں ہونیوالی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران بھی کئی کھلاڑیوں نے وائرس پھیلنے پر کھیلوں میں شرکت سے انکار کر دیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن