• news

ونٹر اولمپکس گیمز : 32روسی کھلاڑیوں نے پابندی کیخلاف اپیل کردی

ماسکو(سپورٹس ڈیسک) ونٹر اولمپکس گیمز سے نکالے گئے 32روسی کھلاڑیوں نے ایونٹ سے نکالے جانے پر اپیل کردی ہے ۔ کھلاڑیوں میں وہ شامل ہیں جن پر کھیلوں کی ثالثی عدالت نے تاحیات پابندی ختم کرنے کا حکم دیا تھا ۔کھلاڑیوں کی اپیل کی سماعت آج کی جائے گی ۔ ونٹر اولمپکس گیمز 9فروری سے جنوبی کوریا کے شہر پنانگ چنگ میں شروع ہونگی ۔ انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی نے روس کے 169کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی ہے جو آزاد حیثیت سے کھیلوں میں حصہ لیں گے کیونکہ روس پر ڈوپنگ سکینڈ ل کی وجہ سے شرکت پر پابندی لگائی گئی ہے۔روس کے 43کھلاڑیوںپر ڈوپنگ کی وجہ سے تاحیات پا بندی لگائی گئی تھی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن