توہین عدالت: ہائیکورٹ نے نواز شریف اورمریم سے جواب طلب کر لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس میں نواز شریف اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں، نواز شریف نے پشاور اور مظفر آباد میں خطاب کرتے ہوئے توہین عدالت کی ہے، مریم نواز نے بھی پشاور اور مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توہین عدالت کی۔ پانامہ فیصلہ کے بعد مسلم لیگ ن کے سربراہ اور دیگر مسلم لیگ کے رہنما توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔