رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار کھوسہ 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کوئٹہ (اے این این) احتساب عدالت نے کرپشن الزامات میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر خوراک اور رکن بلوچستان اسمبلی میر اظہار حسین کھوسہ کو کرپشن الزامات پر نیب نے گزشتہ روز حراست میں لے لیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب نے عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی ۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔