• news

شاہدرہ: غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے محنت کش جاں بحق،2 بچے زخمی

لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ میں غباروں میں گیس بھرنے والی ٹینکی زور دار دھماکے سے پھٹنے محنت کش جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے زخمی ہوگئے۔ مقبرہ موڑ پرگیس والے غبارے بھیجنے والا 33 سالہ محنت خلیل غباروں میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک گیس کی ٹینکی زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میںغباروں بیچنے والا محنت کش خلیل موقع پر ہی جاں بحق جبکہ غبارے خریدنے کیلئے آئے 2 کمسن بھائی 8سالہ سلطان اور 5 سالہ اوزجان شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کی زور دار آواز دور تک سنائی دی گئی اور علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں موقع پر پہنچ کردونوں زخمی بھائیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ خلیل کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کر اکر ورثا کو اطلاع کردی ۔ ہسپتال میں زخمی بچے اوز جان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن