میرے بیٹے کو ماہ رخ سے دوستی پر قتل کیا گیا: والد انتظار احمد
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میرے بیٹے کے قتل کے شواہد مٹا دیئے گئے ہیں۔ نئی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی۔ ماہ رخ میرے بیٹے کے ساتھ سکول میں پڑھا کرتی تھی۔ اس کے والد نے امریکہ سے کال کی اور مجھے ڈرایا دھمکایا۔ ماہ رخ کے والد نے کہا کہ ان کا بھائی کراچی میں بڑی پوسٹ پر ہے۔ میں نے اس خوف سے اپنے بیٹے کو ملائیشیا بھیج دیا تھا۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں۔ انتظار کے والد نے کہا ہے کہ انتظار کو ماہ رخ سے دوستی پر قتل کیا گیا۔ بتایا گیاکہ ماہ رخ مقدس حیدری کی بھتیجی ہے۔ انتظار کے والد نے انصاف نہ ملنے پر تادم مرگ بھوک ہڑتال کی دھمکی دیدی۔