• news

سینٹ الیکشن، جوڑ توڑ جاری، پی ٹی آئی کے چودھری سرور کی سراج الحق سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور سینٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں سے حمایت کے لئے خود میدان میں آگئے۔ وفد کے ہمراہ منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی ہے جہاں انہوں نے پنجاب میں سینٹ انتخابات کیلئے حمایت مانگ لی جبکہ (ق) لیگ اور تحر یک انصاف کی سینٹ انتخابات کیلئے قائم کمیٹی کے ارکان کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ گزشتہ روز پنجاب سے سینٹ کے امیدوار تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمد سرور نے سینیٹر سراج الحق سے ملاقات کی اس موقع پر میاں محمود الرشید اور سبطین خان اور جماعت اسلامی کے پنجاب اسمبلی میں پار لیمانی سیکرٹری ڈاکٹر وسیم اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے ملاقات کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سینٹ انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ (ق) لیگ کے کامل علی آغا‘ چوہدری ظہیر الدین اور تحر یک انصاف کے میاں محمود الرشید اور دیگر پر مشتمل کمیٹی کے اراکین کے در میان بھی لاہور میں ملاقات ہوئی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین اسمبلی سے سینٹ انتخابات کیلئے ووٹ مانگنا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جس کیلئے ہم تمام جماعتوں کے اراکین سے رابطے اور ملاقات کر رہے ہیں اور انشااللہ آنیوالے دنوں میں اس حوالے سے تمام صورتحال واضح ہوجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن