سرگودھا‘چنیوٹ‘کمالیہ‘ماموں کانجن 3کمسن طلبہ اور لڑکی سے اوباشوں کی زیادتی
سرگودھا+ چنیوٹ+چناب نگر+ کمالیہ+ جکھڑ+ ماموں کانجن(نامہ نگاران) اوباشوں نے مختلف مقامات پر 3 کمسن طالبعلموں اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ محمد والا چنیوٹ کے علاقہ ٹھٹھہ ہریاں میں ملزم مہر علی نے سات طالبعلم علی رضا کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ تھانہ محمد والا پولیس نے بچے کے والد محمد امتیاز کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مدعی امتیاز نے بتایا کہ میرا بیٹا ہے سکول سے چھٹی کے بعد ٹھٹھہ ہریاں پھوپھی کے گھر گیا ملزم ساتھ ہی رہائش پذیر تھا اس نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اس سے قبل بھی ہمارے کزن کے بچے کے ساتھ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ جکھڑ، کمالیہ کے نواحی علاقہ موضع ممدانہ خورد کے غلام رسول نے بتایا کہ گزشتہ روز کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا اس دوران ملزما ن ناصر وغیرہ زبردست گھر میں داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اسکی بیٹی (ن) کو زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔ماموں کانجن کے نواحی گائوں 503 گ ب کے محمد ارشاد بلوچ نے مقامی تھانہ میں تحریری درخواست دیتے موقف اختیار کیا کہ اسکا 10 سالہ بیٹا محمد اشفاق جو دینی مدرسے کا طالب علم ہے کے ہی گائوں کے اوباش طارق کماد میں لے گیا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا شکایت پر پولیس نے متاثرہ بچے کو طبی معائنہ کے لئے مقامی ہسپتال پہنچا دیا۔ سرگودھا میں گذشتہ روز چٹھہ ٹاون میں سخی محمد کا بیٹا محمد عمر کسی کام سے جارہا تھا کہ محلہ کے درزی مہتاب نے اسے زبردستی دبوچ لیا اور دکان میں ہی زیادتی کا نشانہ بنانے لگا، بچے کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو کال دی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔