16 مارچ تک لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے: سندھ ہائیکورٹ‘ پولیس کی سرزنش
کراچی(آئی این پی)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیس کی سرزنش کردی، 16مارچ تک لاپتہ افرادکی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے جبکہ فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ لگتا ہے پولیس نہیں چاہتی کسی کا بچہ گھر واپس آئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کہا لگتا ہے پولیس نہیں چاہتی کسی کا بچہ گھر واپس آئے۔ ہمیشہ تاریخ بدل کرپرانی رپورٹس پیش کردی جاتی ہیں۔ تاریخ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا۔عدالت نے 16مارچ تک لاپتہ افراد کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔