• news

بحریہ کے جہاز نے لاکھوں ڈالرز مالیت کی حشیش قبضہ میں لے لی

لاہور(خبر نگار) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کرتے ہوئے لاکھوں ڈالرز مالیت کی پانچ ہزار کلو گرام حشیش قبضے میں لے لی۔ پی این ایس اصلت نے یہ کامیاب کارروائی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے دوران کی۔ پاک بحریہ کے اس آپریشن کی کامیابی علاقے کی کڑی نگرانی، تجزیہ اور خصوصی آپریشن کے باعث ممکن ہوئی۔ ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے بعد پی این ایس اصلت کی سپیشل وار فیئر ٹیم نے مشکوک کشتی کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کرتے ہوئے یہ حشیش اپنے قبضے میں لے لی۔ بعد ازاں، قبضے میں لی جانے والی حشیش کو قانون کے مطابق تلف کرنے اور مشکوک افراد کو قانونی کارروائی کے لئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن