ہماری جارحانہ پالیسی کے باعث امریکہ نے گھٹنے ٹیک دئیے: پاکستانی عہدیدار
اسلام آباد(شفقت علی/ دی نیشن رپورٹ) پاکستانی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہماری جارحانہ پالیسی کی وجہ سے امریکہ نے اپنا رویہ نرم کرلیا ہے اور مشروط طور پر مراعات دینے کے لئے تیار ہوگیا ہے۔ امریکہ نے واضح پیغام دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوستی چاہتا ہے اور اب ہمیں مخلص ہوکر اکٹھے کام کرنا چاہئے، پاکستان کو امریکہ کھونا نہیں چاہتا لیکن اسلام آباد کو بطور شراکت دار شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یاد رہے امریکہ نے گزشتہ ماہ پاکستان کی سکیورٹی امداد معطل کردی تھی اب امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھی کہہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کی امداد مشروط طور پر بحال کرنے کیلئے غو رکررہے ہیں، ایک پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ نے نرم رویہ اپنایا ہے اور ہم بھی اسے موقع دینا چاہتے ہیں، ہمارے رابطے مثبت ہیں اب مفاہمت کی امید پیدا ہوگئی ہے۔