وزیراعظم‘ چیف جسٹس‘ آرمی چیف‘ فاٹا عوام کے جائز مطالبات کا نوٹس لیں: ملالہ‘ نقیب قتل کیخلاف دھرنا مظاہرین سے اظہار یکجہتی
لندن (آئی این پی)نو بل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کوایک بیان میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیئے پرامن مظاہرین سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ فاٹا اور خیبرپی کے کے عوام کے جائزمطالبات کا فوری نوٹس لیں۔