• news

بچیانہ: بدچلنی کے شبہ پر شوہر اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی کی نعش اڑھائی ماہ بعد قبرستان سے برآمد

بچیانہ (نمائندہ نوائے وقت) بدچلنی کے شبہ میں شوہر اور بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی نعش اڑھائی ماہ بعد ملزمان کی نشاندہی پر قبرستان سے برآمد، مقتولہ کے والد نے اپنے داماد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ چک نمبر629گ ب کے رستم نے اپنی بیٹی عابدہ کی شادی چک نمبر642گ ب میں عبدالرئوف کے ساتھ کی کچھ روز بعد سے عابدہ بی بی کی اہل خانہ کے ساتھ ملاقات نہ ہونے پر عابدہ کے والد رستم نے تھانہ لنڈیانوالہ میں داماد عبدالرئوف کے خلاف بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔

ای پیپر-دی نیشن