ایمنسٹی سکیم، ٹیکس بنیاد وسیع کرنے کے اقدامات کو آج حتمی شکل دی جائیگی، پیکیج کا مسودہ تیار کرکے وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت آج ایک اہم اجلاس میں ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے مختلف اقدامات کے خدوخال کو حتمی شکل دے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایمنسٹی سکیم ایک پیکج کی صورت میں آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ میں آج اہم اجلاس بلایا گیا جس میں تمام معاملات پر غور کرنے کے بعد ’’پیکج‘‘ کا مسودہ تیار کرکے وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ ایمنسٹی میں غیر ملکی اور ملکی دونوں اثاثوں کو شامل کیا جائے گا۔