آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا بھارتی مسلمانوں کو پاکستانی کہنے پر سزا کا مطالبہ
نئی دہلی (این این آئی)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد اللہ اویسی نے بھارتی مسلمانوں کوپاکستانی کہنے والے کو سزا دینے کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ لوک سبھا میں تقریرکرتے ہوئے اگر کوئی قصور وار پایا جائے تو اْسے تین سال قید کی سزا دی جائے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اسداللہ اویسی کا یہ بیان بریلی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ریمارکس کے چند روز بعد سامنے آیا جس میں اْنہوں نے کہا تھا کہ یہ رجحان بن گیا ہے کہ بزور طاقت مسلمانوں کی آبادی میں داخل ہوکر پاکستان مخالف نعرے لگائو اور حالات خراب کرو۔