فیصل آباد: ورثا سے صلح ہونے پر بیوی کے قاتل کی پھانسی ٹل گئی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی سزائے موت ورثا سے صلح ہونے پر ٹل گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ باہلک کے مقدمہ میں ملوث ملزم سفیرا کو ڈیتھ ورانٹ جاری ہونے کے بعد گزشتہ روز پھانسی دی جانی تھی‘609گ ب کے رہائشی ملزم سفیرا نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی زیاداں بی بی کو قتل کر دیا جسے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت سے موت کی سزا ہوئی تھی۔ مدعی ذوالفقار سکنہ615گ ب سے صلح ہونے کے بعد مقتولہ کے تین بچوں کو دیت ادا نہ کرنے کے معاملہ پر کورٹ نے ملزم کودو بارہ آئندہ سماعت پر طلب کیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملزم کی رہائی نہیں ہو ئی ۔