بھارتی پنجاب: گرلز سکولوں میں 50 سال سے کم عمر مرد اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب میں ریاستی حکومت نے گرلز سکولوں میں 50 سال سے کم عمر کے مرد اساتذہ کی تعیناتی پر پابندی لگا دی۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ حکومت نے سکولوں میں بچیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زیادتیوں کے واقعات پیش آنے کے بعد اٹھایا پہلے سے موجود 50 سال سے کم عمر کے اساتذہ کو لڑکوں کے سکولوں میں بھجوا دیا جائے گا۔ اساتذہ کی تنظیم گورنمنٹ ٹیچرز یونین نے فیصلے کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا ہے۔